کیا سنجے دت کے بعد رنبیر کپورکی زندگی پر بھی فلم بنے گی ؟
الی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے سنجے دت کی زندگی پر فلمائی گئی فلم کے بعد اپنی زندگی پر مبنی فلم سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔
بالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو کے نام سے پہچانے جانے والے رنبیر کپور اداکاری کی میدان میں خدا داد صلاحتیوں کے مالک ہیں جو ہرکردار کو بخوبی سرانجام دیتے ہیں جس کی مثال ’روک اسٹار اور ’تماشہ‘ جیسی فلمیں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بنائی گئی فلم کے لئے رنبیر کو چنا گیا جس کے بعد رنبیر نے اپنی زندگی پر مبنی فلم سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔