گانے ”پیسہ یہ پیسہ“ کے ریمیک میں رقص پر خوشی ہوئی، انیل کپور
ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار انیل کپور نے کہا ہے کہ فلم ”ٹوٹل دھمال“ میں ماضی کی فلم قرض کے ایک گانے ”پیسہ یہ پیسہ“ میں نوجوان اداکاروں کے ساتھ پرانے ڈانس اسٹیپس پر رقص کرنے پر بہت خوشی ہوئی ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انیل کپور کا فلم ”ٹوٹل دھمال“ میں 80کی دہائی میں بننے والی فلم ”قرض“ کے گانے ”پیسہ یہ پیسہ“ کو دوبارہ تخلیق کرنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ نوجوان اداکاروں کے ساتھ وہی ماضی والے اسٹیپ کرنے پر میں بہت خوشی محسوس کر رہا تھا اور مجھے گانے کی عکسبندی کے دوران بہت مزہ آیا ، گانا جاوید جعفری، ارشد وارثی، ریتیش دیشمکھ، اجے دیوگن، اندرا کمار ، مادھوری ڈکشٹ، انیل کپور، منجے مشرا اور پیتوباش پر فلمایا گیا ہے۔

فلم 7دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔