پوجا بھٹ کو امیتابھ بچن پر تنقید مہنگی پڑگئی
اداکارہ پوجا بھٹ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن پر تنقید کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔
مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ ننھی آصفہ کے ساتھ زیادتی اور بہیمانہ قتل پر جہاں پوری بھارتی انڈسٹری آصفہ کےساتھ اظہار یکجہتی اور انصاف کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی تھی وہیں حیرت انگیز طور پر اداکار امیتابھ بچن نے اس معاملے پر کچھ بھی کہنے سے گریز کیا تھا، صحافیوں کی جانب سے جب ان سے اس سلسلے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے ناگواری کا اظہار کیا تھا۔ ان کے اس طرز عمل پر انہیں بھارتی میڈیا سمیت متعدد اداکاروں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔