شاہ رخ خان کا ایک اور بڑی فلم میں کام کرنے کا اعلان
بالی ووڈ میں اداکار شاہ رخ خان کو کنگ کا درجہ حاصل ہے جس کی اہم وجہ اُن کی دلوں کو چھو جانے والی رومانوی اداکاری ہے جو اداکاری کو حقیقی رنگ دینے کے لیے کردار میں ڈوب جاتے ہیں اور مداحوں کے دلوں میں اپنا مقام برقرار رکھنے کے لیے فلموں میں نت نئے تجربات کرتے نظر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فلم ’زیرو‘ کے بعد کنگ خان نے اور بڑا پروجیکٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔