معروف بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ کے چہرے پر کتّے نے کاٹ لیا
ذرائع کے مطابق ایک سین کی شوٹنگ کے دوران کتّے کو اچانک غصہ آگیا اور اس نے اداکارہ کے چہرے پر کاٹ لیا۔ تاہم جیسے ہی انہیں کتّے نے کاٹا تو انہیں فوراً ہسپتال لے جایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق کتّے نے انہیں سیدھی آنکھ سے ذرا سی نیچے کی جانب کاٹا ہے۔ جب انہیں ہسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹر نے انہیں ٹانکے لگوانے کا مشورہ دیا۔ انہیں اب تک 5 انجیکشن لگ چکے ہیں جبکہ ابھی کچھ اور لگنا باقی ہیں۔
بہرحال واقعہ رونما ہونے کے بعد سے رینا اب شوٹنگ نہیں کررہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں صحت یاب ہونے میں 20 سے 30 دن لگ سکتے ہیں۔
رینا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
رینا سے جب اس حادثے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے خود کچھ سمجھ نہ آیا کہ کتّے کو اچانک کیا ہوا اور اس نے میرے چہرے پر کاٹ لیا۔ اس نے میری دائیں آنکھ کے نیچے کاٹا۔ مجھے فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں ٹانکے لگوانے کا مشورہ ملا۔ مجھے اب تک 5 انجیکشن لگ چکے ہیں اور ابھی کچھ لگنا باقی ہیں۔ 4 دن گزر چکے ہیں میں شوٹنگ پر نہیں جا پارہی ہوں اور اس انجری کو ٹھیک ہونے میں تقریباً ایک ماہ لگ جائے گا’۔