اداکارہ نصرت جہاں نے شیئر کردی ایسی تصاویر، دیکھ کر فینس کے اڑ گئے ہوش
بنگالی اداکارہ اور ممتا بنرجی کی پارٹی ٹی ایم سی کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں نے ایک مرتبہ پھر انی گلیمرس تصویروں سے فینس کا دھیان کھینچ لیا ہے ۔ اس مرتبہ انہوں نے اپنے انوکھے گیٹ اپ سے فینس کو امپریس کیا ہے ۔
نصرت جہاں نے آف وہائٹ کلر کے آوٹ فٹ میں تصاویر شیئر کی ہیں اور کیپشن میں انہوں نے صرف بطخ بنایا ہے ۔
نصرت جہاں کا تازہ لک بطخ کی طرح ہی نظر آرہا ہے ۔ آف شولڈر فیدر ڈریس میں اداکارہ کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔
اداکارہ کو انوکھے آوٹ فٹ میں فینس کافی پسند کررہے ہیں ۔ ایک یوزر نے تصاویر کو دیکھنے کے بعد لکھا : آپ سے تو ہالی ووڈ اداکارائیں بھی جلن محسوس کریں گی ۔