ڈریس کی جگہ باڈی پر ٹیپ چپکائے نظر آئی عرفی جاوید، یوزرس نے کہا-ایسے کپڑے پہننے سے ملتا کیا ہے
عرفی جاوید کے اس ویڈیو کو لے کر انہیں جم کر ٹرول کیا جارہا ہے۔ ایک یوزر نے لکھا، ایسے کپڑے پہننے سے ملتا کیا ہے آپ کو؟ دوسرے یوزر نے لکھا، ٹیپ، کبھی سوچا نہیں میں نے یہ تو کمال ہوگیا۔
عرفی جاوید اپنے فیشن اسٹائل کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنے کپڑوں کو لے کر ہمیشہ کچھ نہ کچھ تجربات کرتی رہتی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں ٹرولس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مرتبہ تو عرفی نے ڈریس کی جگہ ٹیپ لگاکر اپنے بدن کو ٹھانکا ہے۔ عرفی نے اپنے اس نئے لُک کا ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے۔
عرفی جاوید نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنا ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ ریڈ ٹیپ چپکائے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفی لیٹی ہوئی ہیں اور ان کے بدن پر لال رنگ کے ٹیپ چپکے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹیپ کے سہارے اپنے پرائیوٹ پارٹس کو کوور کیا ہے۔ عرفی کے اس ویڈیو کو ابھی تک لاکھوں وویوز اور لائیکس مل چکے ہیں۔