بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کیا عمرہ، سفید چادر پہنے نظر آئے کنگ خان
سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مکہ مکرمہ جاکر عمرہ کیا ۔ سپر اسٹار کی عمرہ کی تصویر ایک فین اکاونٹ نے آن لائن شیئر کی ہے ۔
سعودی عرب میں فلم ڈنکی کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مکہ مکرمہ جاکر عمرہ کیا ۔ سپر اسٹار کی عمرہ کی تصویر ایک فین اکاونٹ نے آن لائن شیئر کی ہے ۔ تصاویر میں شاہ رخ خان کو مقدس مقام پر لوگوں سے گھرا ہوا دیکھا گیا ۔ ان کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ، جس میں وہ پوری طرح سے الگ کپڑے میں نظر آرہے ہیں ۔
بتادیں کہ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنی فلم ڈنکی کے سعودی عرب شوٹنگ کو پورا کر لیا ہے ۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان نے فلم کے پورے فنکاروں اور ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے اور شیئر کیا کہ یہ اس ملک میں پیاری شوٹنگ تھی ۔ انہوں نے سعودی عرب کے کلچر اور فلم کی وزارت کو شاندار مقامات پر شوٹنگ کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ۔ اس کے بعد شاہ رخ خان عمر کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ پہنچے ۔