پریگنینسی کی خبروں کے درمیان اس مشہور اداکارہ کی سامنے آئی ایسی تصاویر، فینس ہوئے مدہوش
پچھلے کچھ مہینوں سے اداکارہ روبینہ دلیک سلیبریٹی ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا سیزن 10 کو لے کر سرخیوں میں چھائی ہوئی تھیں ۔ اب ان کے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر قہر ڈھا رہی ہیں ۔
ٹی وی کی مشہور اداکارہ روبینہ دلیک اکثر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ اداکارہ کبھی اپنے شو کو لے کر تو کبھی اپنے لک کو لے کر خبروں میں بنی رہتی ہیں ۔ پچھلے کچھ مہینوں سے وہ سلیبریٹی ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا سیزن 10 کو لے کر سرخیوں میں چھائی ہوئی تھیں ۔ اب ان کے تازہ فوٹوشوٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر قہر ڈھا رہی ہیں ۔
تازہ فوٹوشوٹ میں روبینہ دلیک ٹریڈیشنل لک میں نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ نے برانز کلر کی سیکوین ورک والی ڈیزائنر ساڑی پہن رکھی ہے، جو کافی اسٹائلش ہے ۔
ساڑی کے ڈیپ نیک بلاوز سے لے کر ساڑی کے پلو تک، روبینہ نے ہر ایک چیز کو الگ انداز دیا ہے ۔ وہیں میک اپ کو انہوں نے سٹل رکھتے ہوئے بالوں کا کھلا چھوڑ رکھا ہے ۔