اداکارہ حنا خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی اداوں سے ڈھایا قہر، کیا آپ نے دیکھی ہیں یہ وائرل تصاویر
کبھی ٹی وی پر چہیتی بہو بن کر تو کبھی ریئلٹی شو بگ باس میں بطور کنٹیسٹنٹ دھماکہ کرنے والی اداکارہ حنا خان کا نام آج ٹاپ اداکاراوں کی فہرست میں شمار ہوتا ہے ۔ آئے دن اداکارہ سوشل میڈیا پر سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ اپنی دلچسپ پوسٹ کے ذریعہ فینس کا دل جیتنا بھی حنا خان بخوبی جانتی ہیں ۔ ان دنوں وہ اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال کے ساتھ چھٹیوں کا لطف اٹھا رہی ہیں ۔
اداکارہ حنا خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور ان کی فین فالوئنگ بھی کافی زیادہ ہے ۔ حنا خان کی ہر ادا پر فینس فدا ہوجاتے ہیں ۔ اسی درمیان حنا خان کا تازہ فوٹوشوٹ کافی سرخیوں میں چھایا ہوا ہے ، جس میں ان کا انداز کافی بدلا بدلا نظر آرہا ہے ۔
حنا خان ان دنوں چھٹیوں پر ہیں اور وہ اسنتبول میں جم کر چھٹیوں کا مزہ اٹھا رہی ہیں ۔
اپنے انسٹاگرام پر حنا خان نے حال ہی میں اپنی چھٹیوں کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جن پر فینس دل کھول کر پیار لٹا رہے ہیں ۔