Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

–اداکارہ اننیا پانڈے نے بلیو ڈریس میں شیئر کردی ایسی تصاویر، نیٹیزنس نے کہا

چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ اننیا پانڈے اپنے فیشن سینس کیلئے مشہور ہیں ۔ ہر طرح کے آوٹ فٹ میں اداکارہ کیوٹ لگتی ہیں ۔ اننیا کا تازہ فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔

اداکارہ اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہنے والی اداکاراوں میں سے ایک ہیں ۔ اننیا کی فین فالوئنگ بھی زبردست ہے ۔ اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی وجہ سے اننیا کے فینس جہاں ان کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں تو وہیں کچھ یوزرس کو عرفی جاوید کی یاد آگئی ہے ۔

اننیا پانڈے بلیو کلر کے اسٹائلش آوٹ فٹ میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔ کھلے بالوں اور اسموکی آئیز میک اپ اداکارہ کو مزید حسین بنا رہے ہیں ۔

اننیا پانڈے نے آف شولڈر بلیو شمری ٹاپ اور تھائی ہائی سلٹ اسکرٹ پہن رکھی ہے ۔ اسکرٹ پتیوں کے اسٹائل میں کٹ ورک سے بنائی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.