Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جب فلائٹ میں فاطمہ ثنا شیخ کو پڑنے لگے مِرگی کے دورے، جذباتی انداز میں اداکارہ نے کہی یہ بات

فاطمہ ثنا شیخ نے بتایا کہ انہیں اپنی بیماری کا انکشاف ہونے پر ڈر بھی تھا کیونکہ اسے انہیں کرئیر میں پریشانی ہونے کی فکر ہورہی تھی۔ اداکارہ نے کہا، میں نے اسے چھپایا نہیں ہے، لیکن کبھی موقع نہیں ملا۔

بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ ان دنوں اپنی بیماری کو لے کر سرخیوں میں آگئی ہیں۔ فاطمہ نے حال ہی میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ایپلیپسی نامی بیماری ہے جس کی وجہ سے اداکارہ کافی ڈری ہوئی ہیں۔ اب فاطمہ نے پہلی مرتبہ اپنی بیماری کو لے کر بات کی ہے۔

دراصل، ایک بار فلائٹ میں فاطمہ ثنا شیخ کو دورے پڑنے لگے، تب اداکارہ کو فوری ایئرپورٹ کے میڈیکل وارڈ میں بھرتی کروایا گیا تھا۔ اس کے بعد بھی فاطمہ کئی دنوں تک اسپتال میں بھرتی رہی تھی۔ فی الحال، فاطمہ نے پہلی مرتبہ اپنے ہیلتھ ایشو پر بات کرتے ہوئے واقعہ کو یاد کیا ہے۔

’دنگل‘ اداکارہ نے بتایا کہ، انہیں پانچ مرتبہ مِرگی کے دورے پڑے تھے اور وہ بالکل اکیلی تھیں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ان کے آس پاس کوئی جان پہچان کا نہیں تھا۔ اس بیماری نے میرے کام اور زندگی کو روک دیا تھا۔ میرے لیے یہ ایک بڑا جھٹکا تھا، مجھے حقیقت میں لگا کہ میں قسمت والی ہوں کہ میں بچ گئی۔ اب میں اکیلی ٹریول نہیں کرسکتی ہوںِ مجھے اپنے ساتھ کسی کی ضرورت ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.