حاملہ ہونے کی خبروں کے درمیان ڈھیلا سوٹ پہن کر ایئرپورٹ پر اسپاٹ ہوئی کیٹرینہ کیف
کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل نے 4 دسمبر 2021 کو شادی کی تھی۔ فی الحال دونوں اگلے مہینے 4 دسمبر کو اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائیں گے۔
بالی ووڈ اداکارہ کیٹرینہ کیف ان دنوں اپنے لیٹسٹ ایئرپورٹ لُک کو لے کر موضوع بحث ہے۔ پہلے تو اداکارہ ایئرپورٹ پر مکمل سہاگن اوتار کی وجہ سے سرخیوں میں رہی تھیں۔ اب کیٹرینہ کیف کی تازہ تصاویر نے ان کے حاملہ ہونے کی افواہیں تیز کردی ہیں۔
حال ہی میں کیٹرینہ کیف کے تازہ ایئرپورٹ لُک نے سب کا دھیان اپنی جانب کھینچ لیا ہے۔ جیسے ہی فون بھوت اداکارہ نے ایئرپورٹ پر ایک دم ڈھیلے ڈھالے کرتے میں قدم رکھا تو اس لُک کو دیکھ کر میڈیا میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی کہ کیا کیٹرینہ کیف ماں بننے والی ہیں؟