ترکی میں بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانٹک انداز میں آئیں نظراداکارہ حنا خان، دیکھئے وائرل تصاویر
اداکارہ حنا خان ان دنوں ترکی میں اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں ۔ استنبول کی کئی خوبصورت تصاویر اداکارہ نے شیئر کی ہیں ۔
اداکارہ حنا خان آئے دن اپنی گلیمرس تصاویر کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ اس مرتبہ حنا خان ہائی نیک سویٹر اور بلیو ڈینم جینس میں نظر آرہی ہیں، لیکن اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رومانٹک پوز کی وجہ سے موضوع بحث بن گئی ہیں ۔
اداکارہ حنا خان اپنے اسٹائل اور فیشن سے امپریس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ حنا خان ان دنوں ترکی میں اپنے بوائے فرینڈ راکی جیسوال کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں ۔
حنا خان آوٹ فٹ کی شوقین تو ہیں ہی ساتھ ہی گھومنے پھرنے کا بھی کافی شوق رکھتی ہیں ۔