Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سارہ علی خان نے ورون دھون کے ساتھ شیئر کردی ایسی فوٹو، انٹرنیٹ پر مچ گیا ہنگامہ

گوا میں آج انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 شروع ہونے جارہا ہے، جس میں اس سال انڈین سینما کے 100 سال پورے ہونے کا جشن منایا جائے گا۔ اس فیسٹیول میں ورون دھون اور سارہ علی خان پرفارم کریں گے

الی ووڈ ایکٹر ورون دھون ان دنوں اپنی نئی فلم بھیڑیا کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وہ کریتی سینن کے ساتھ نظر آئیں گے، لیکن اس درمیان ورون فلم کے پروموشن سے بریک لے کر انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2022 کے لیے گوا پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سارہ علی خان کے ساتھ اپنی ایک فوٹو پوسٹ کی ہے، جو خوب وائرل ہورہی ہے۔

ورون دھون نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس تصویر کو شیئر کیا ہے، جس میں وہ سارہ علی خان کے ساتھ گوا بیچ پر سیلفی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ فوٹو یں سارہ علی خان ریڈ کلر کی بکنی میں ہیں۔ وہیں، ورون دھون شرٹ لیس نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر میں دونوں ستاروں کی بانڈنگ صاف نظر آرہی ہے۔ ورون نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، iffi2022۔ سارہ نے بھی انسٹاگرام اکاونٹ پر ورون کے ساتھ اپنی ایک فوٹو پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں لکھا۔ Sea You۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.