سشمیتا سین نے سالگرہ کے موقع پر شیئر کی سیلفی، بتایا عمر سے جڑا یہ راز
سشمیتا کے اس پوسٹ پر یوزرس کا دلچسپ ردعمل آرہا ہے۔ لوگ کمنٹ باکس میں اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں، ساتھ ہی ان کے لُک کی تعریف کررہے ہیں۔
مس یونیورس اور اداکارہ سشمیتا سین اپنی سالگرہ منارہی ہیں۔ سشمیتا سین اکثر میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ اپنی فلموں اور ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ نجی زندگی کو لے کر بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ سشمیتا سین سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہیں۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر سوش نے ایک تصویر شیئر کر کے نوٹ لکھا ہے، سشمیتا اپنی سالگرہ کو لے کر بہت خوش ہیں۔ ان کی باتوں سے لگ رہا ہے کہ اس سال وہ کچھ بڑا فیصلہ لینے والی ہیں۔
سشمیتا سین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ سے ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ اس میں وہ بلو کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے چشمہ لگا رکھا ہے، جو ان کے لُک کو اور بھی اسٹائلش بنا رہا ہے۔ سشمیتا کے چہرے پر سورج کی روشنی آتنی نظر آرہی ہے۔ اس کے ساتھ سشمیتا سین نے دلچسپ کیپشن لکھا ہے، جسے پڑھنے کے بعد فینس کے ذہن میں کئی سوال اٹھ سکتے ہیں۔