فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھائی اس اداکارہ کی بولڈ تصاویر، دیکھئے فوٹوز
اہانا کمرا پہلی مرتبہ اس فلم میں ایک صحافی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے اہانا لپسٹک انڈر مائی برقع ، اورودھ 2 ، ایجنٹ راگھو، خدا حافظ اور کئی دیگر فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں ۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کاجول کی موسٹ اویٹیڈ فلم سلام وینکی کے ٹریلر ریلیز کے ساتھ ہی اس فلم میں ایک اہم کردار نبھانے والی اداکارہ اہانا کمرا کی تازہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں، جس میں وہ گلیمر کا تڑکا لگاتی نظر آرہی ہیں ۔
بتادیں کہ اہانا کمرا پہلی مرتبہ اس فلم میں ایک صحافی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی ۔ اس سے پہلے اہانا لپسٹک انڈر مائی برقع ، اورودھ 2 ، ایجنٹ راگھو، خدا حافظ اور کئی دیگر فلموں کا حصہ رہ چکی ہیں ۔
اس موضوع پر بات کرتے ہوئے اہانا نے آئی اے این ایس سے کہا کہ میں نے کبھی صحافی کا کردار نہیں نبھایا ہے میرے اب تک کے کریئر میں اور یہ دلچسپ ہے کہ میں کردار نبھانے میں اہل ہوں ۔ کاجول کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربہ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا تجربہ بے مثال تھا، حالانکہ میرے پاس کاجول کے ساتھ زیادہ سین نہیں تھے ۔
اہانا نے کہا کہ کاجول کے ساتھ میرا صرف ایک سین تھا اور انہیں سیکوینس پرفارم کرتے ہوئے دیکھنا اپنے آپ میں ایک تجربہ تھا ۔ بتادیں کہ سلام وینکی فلم میں کاجول اہم کردار میں ہیں ۔ یہ ایک خاتون اور اس کی زندگی میں آنے والی مختلف پریشانیوں کی کہانی ہے ۔