حاملہ اداکارہ بپاشا بسو نے کرایا انتہائی بولڈ فوٹوشوٹ، دیکھ کر فینس کے اڑ گئے ہوش
بالی ووڈ اداکارہ بپاشا بسو کیلئے یہ وقت خوشیوں سے بھرا ہے، کیونکہ 43 سال کی اداکارہ شادی کے تقریبا چھ سال بعد ماں بننے جارہی ہیں ۔ بپاشا اور ان کے شوہر کرن سنگھ گروور کافی خوش ہیں اور ان کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر نظر ڈالیں تو حاملہ بپاشا کی کافی خوبصورت تصویریں نظر آئیں گی ۔
اداکارہ بپاشا بسو تازہ فوٹوشوٹ میں انتہائی بولڈ نظر آرہی ہیں ۔ گولڈ کلر کے شمری کپڑوں میں لپٹی ہوئی بپاشا کا بے بی بمپ تو دکھ ہی رہا ہے ساتھ ہی ان کے ننگے پاوں بھی نظر آرہے ہیں ۔
اداکارہ بپاشا بسو اپنی پریگنینسی کے ہر لمحہ کا جم کر لطف اٹھا رہی ہیں۔ ایک سے بڑھ کر ایک ڈریس میں اپنی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کررہی ہیں ۔