Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ عرفی جاوید نے اب کیسیٹ کے ریل سے بنا ڈالی ڈریس، دکھایا اتنا بولڈ اوتار

اداکارہ عرفی جاوید کے اس لک کو دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں ۔ اداکارہ کا یہ لک انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔

اداکارہ عرفی جاوید آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں ۔ آئے دن ان کا لک سوشل میڈیا پر تہلکہ مچاتا رہتا ہے ۔ کبھی وہ شیشے کی ڈریس بنالیتی ہیں تو کبھی بلیڈ سے اپنا آوٹ فٹ بناتی ہیں ۔ اب عرفی جاوید نے ٹیپ کی کیسیٹ کی ریل سے اپنی ڈریس بنائی ہے، جس کو دیکھ کر فینس حیران رہ گئے ہیں ۔

اداکارہ عرفی جاوید نے حال ہی میں اپنا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ تو پہلے کیسیٹ ریکارڈر میں گانا سنتی ہیں اور پھر وہ کیسیٹ کی ریل نکالنے لگ جاتی ہیں ۔

پھر پلک جھپکتے ہی اداکارہ کیسیٹ کی ریل سے بنی ڈریس میں نظر آنے لگ جاتی ہیں ۔

اداکارہ عرفی جاوید کے اس لک کو دیکھ کر لوگوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں ۔ اداکارہ کا یہ لک انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.