بلیک کلر کی ڈریس میں اس اداکارہ نے جم کر فلانٹ کیا فیگر، تصاویر نے مچایا تہلکہ
ساوتھ اداکارہ شوبھیتا دھولیپالا فلموں کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ وہ اپنی کوئی نہ کوئی تصویر اور ویڈیو فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایسے میں اب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنا دلکش انداز دکھایا ہے، جس میں کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔
اداکار ناگا چیتنیہ کے ساتھ ریلیشن شپ کی خبروں کو لے کر سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ شوبھیتا دھولیپالا نے اب انسٹاگرام پر اپنے تازہ فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں دیکھنے کو مل رہا ہے کہ وہ بلیک کلر کی اسٹائشل ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر میں شوبھیتا بلیک کلر کی ڈریس میں اپنا فیگر فلانٹ کررہی ہیں ۔ اس ڈریس میں اداکارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی اور اپنی خوبصورتی سے محفل لوٹ لی تھی
شوبھیتا کے انسٹاگرام پر نظر ڈالی جائے تو ایک سے بڑھ کر ایک تصویریں دیکھنے کو مل جائیں گی ۔
بتادیں کہ شوبھیتا فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔