Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رشبھ پنت کے پیچھے پیچھے آسٹریلیا پہنچیں اروشی روتیلا

اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) آسٹریلیا پہنچ گئی ہیں۔ یہاں کچھ دنوں میں آئی سی سی مینس ٹی20 عالمی کپ (ICC Mens T20 Worldcup) کی شروعات ہوگی۔ اروشی روتیلا نے آسٹریلیا سے کئی تصاویر شیئر کیں اور اپنی فیلنگس کو درد بھری شاعری سے بیان ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ رشبھ پنت (Rishabh Pant) کو فالو کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ رشبھ پنت اور اروشی روتیلا نے مبینہ طور پر تھوڑے وقت تک ایک ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں کی سوشل میڈیا پر بھی کافی بحث ہوئی تھی۔

اروشی روتیلا کی ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد نیٹجنس کا کہنا ہے کہ اروشی روتیلا رشبھ پنت کو فالو کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’رشبھ پنت کو فالو کرنا بند کرو‘۔ ایک اور صارف نے لکھا، ’رشبھ پنت کو چھوڑنے جا رہی ہیں‘۔

دراصل، اروشی روتیلا فلائٹ سے دو تصاویر شیئر کرکے لکھا تھا، ‘میں نے اپنے دل کی سنی اور اس نے مجھے آسٹریلیا آنے پر مجبور کردیا‘۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.