اداکار سمیر سونی کے ساتھ رومانٹک نظر آئیں آکانشا پوری، تو بریک اپ ہونے کی خبر آئی سامنے
آکانشا پوری ساوتھ فلموں اور ہندی ٹی وی شو میں کام کرتی ہیں۔ اداکارہ کو ‘وگھہرتا گنیش‘ میں دیوی پاروتی کے طور پر جانا جاتا ہے، کیونکہ اسی سے انہیں بڑی پہچان ملی۔ گزشتہ دنوں وہ سوئنکر شو ‘میکا دی ووہتی‘ جیتنے کی وجہ سے سرخیوں میں رہیں اور شو ختم ہوتے ہی اداکارہ سات سمندر پار گھومنے اکیلے نکلی تھیں۔ تب بھی ان کے ساتھ میکا سنگھ نہیں نظر آئیں اور اب بھی ان کے پوسٹ سے واضح ہوتا ہے کہ دونوں اصل زندگی میں الگ الگ رہ رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے ایک دوسرے اداکار کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن کے ذریعہ انہیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔
دراصل، آکانشا پوری نے حال ہی میں ٹی وی اداکار سمیر سونی کے ساتھ رومانٹک تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں دونوں ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ لئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
آکانشا پوری نے سمیر سونی کے ساتھ تصویر شیئر کرکے پیار بھرا کیپشن بھی دیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا، ‘جگ سارا پھریاں، میں تجھ سا نہ کوئی پاواں… ہاں۔ انکھیاں ملا لے…‘۔
لوگوں نے جیسے آکانشا سنگھ اور سمیر سونی کی رومانٹک تصاویر دیکھیں تو میکا سنگھ کے نام کا جم کر ذکر کیا۔ ہرکوئی ان سے سوال کر رہا ہے کہ میکا پاجی کہاں ہیں؟ کوئی لکھ رہا ہے صرف پبلسٹی کے لئے ’سوئنکر‘ کیا تھا تو کسی نے انہیں فیک بتایا۔ کوئی لکھ رہا ہے کہ لگتا ہے اب دونوں کا بریک اپ ہوچکا ہے اور ایک صارف نے لکھا، اب کچھ ہی دنوں میں طلاق کی خبریں شروع ہوجائیں گی، سمجھ رہے ہو۔