بڑھتی عمر میں بھی دکھنا چاہتی ہیں نوجوان؟ شویتا تیواری کی طرح ہوں تیار
ی وی سیریل کی چہیتی بہو بڑھتی عمر میں مزید حسین ہوتی جا رہی ہیں۔ فینس ان کی فٹنس کے ساتھ ساتھ ان کے ڈریسنگ سینس کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔ آپ بھی ان سے اسٹائلنگ ٹپس لے سکتی ہیں۔
کالج گوئنگ گرلس بھی شویتا تیواری سے فیشن انسپیریشن لے سکتی ہیں۔ ہائی ویسٹ جینس کے ساتھ لوز ٹاپ یا شرٹ یا بلون اسٹائل ٹاپ کو آپ پہن سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ نو میک اپ لُک بھی بہت اچھا لگے گا۔
نوجوان اور تروتازہ انداز کے لئے آپ شویتا تیواری کی طرح للیک کلر کی ڈریس کا انتخاب کرسکتی ہیں۔ آپ سوٹ پہن کر کانوں میں جھمکے بھی کیری کر سکتی ہیں۔ اس لُک کو خاص بنانے کے لئے ڈریس کی میچنگ کا آئی شیڈو لگائیں۔ یہ لُک فیسٹیول سیزن کے لئے بہتر رہے گا۔
آپ پنک رنگ کے اس شیڈ کا فارمل سوٹ پہن سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ ٹریڈیشنل نیک پیس پہن کر اس لُک کو خاص بناسکتی ہیں۔
آپ لوز پینٹس کے ساتھ سوئٹ ہارٹ یا بوننگ ٹیوب ٹاپ پہن سکتی ہیں۔ اس کے ساتھ آپ نیوڈ میک اپ لُک لیں۔