مرنال ٹھاکر سے لوگ پوچھتے ہیں شادی کی پلاننگ، اب اداکارہ نے بتایا کیسا چاہئے ہمسفر
مرنال ٹھاکر (Mrunal Thakur) ایک شاندار اداکارہ ہیں۔ اگست کی ریلیز ہوئی فلم ’سیتا رمن‘ میں ان کی اداکاری کی بہت تعریف ہوئی۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے بھی تعریف کی۔ ایک انٹرویو میں مرنال ٹھاکر نے لائف سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا۔
مرنال ٹھاکر (Mrunal Thakur) کی پنک رنگ کی ڈریس میں تازہ ترین فوٹو شوٹ سرخیوں میں ہے۔ بولڈ بنداس اداکارہ سنڈریلا کی طرح نظر آرہی ہیں۔ نیوز کو دیئے ایک انٹرویو میں مرنال نے اپنے ڈیٹنگ سے متعلق آنے والی مشکلات کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
ٹی وی سے اپنی اداکاری کیریئر کا آغاز کرنے والی مرنال ٹھاکر نے کئی ہٹ فلموں میں کام کرکے اپنی ایک خاص پہچان بنا لی ہے۔
مرنال ٹھاکر نے ٹی وی شو ‘مجھ سے کچھ کہتی… یہ خاموشیا‘ اور ‘کم کم بھاگیہ‘ سے اداکاری کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ سال 2018 میں مرنال ٹھاکر نے ‘لو سونیا‘ سے ہندی فلم ڈیبیو کیا تھا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا، ’لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ کتنے سال کی ہیں اور جب میں بتاتی ہوں کہ سال کی تو کہتے ہیں، اوہ اب تک تو آپ شادی کی پلاننگ کر رہی ہوں گی۔ یا پھر شادی ہونے والی ہوگی اور پھر کہتے ہیں… 32 سال تک آپ کا بیبی ہوجائے گا اور میں کہتی ہوں کہ ٹھیک ہے، گڈ نائٹ‘۔