Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کٹرینہ کی اس بات پر سلمان خان کو آتا تھا غصہ، جانیے ایسا کیا تھا جسے برداشت نہیں کرپاتے تھے سلمان

ٹائیگر زندہ ہے، سیریز کی یہ تیسری فلم ہوگی جس میں سلمان اور کیٹرینہ ساتھ ساتھ نظر آئیں گے۔ اس سے پہلے آئی اس فرنچائزی کی دونوں فلمیں ایک تھا ٹائیگر اور ٹائیگر زندہ ہے، شائقین کو بے حد پسند آئی تھیں۔

فلم انڈسٹری کی مشہور جوڑیوں کی جب بھی بات کی جاتی ہے تو اس میں سلمان خان اور کیٹرینہ کیف کا نام ضرور لیا جاتا ہے۔ سلمان اور کیٹرینہ ایک وقت کافی سیرئیس ریلیشن شپ میں بھی رہ چکے ہیں۔ خبروں کی مانیں تو سلمان خان ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے کیٹرینہ کو بالی ووڈ میں ایک مضبوط اداکارہ بننے میں مدد کی تھی۔ بہرحال، بریک اپ کے بعد بھی سلمان خان اور کیٹرینہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھی بانڈنگ شیئر کرتے ہیں اور اسی بانڈنگ سے جڑا ایک قصہ ہم آپ کو سنارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کی مانیں تو سلمان خان کو کیٹرینہ کا اسکرٹ پہننا پسند نہیں ہے۔ سلمان نے ایک مرتبہ اس بارے میں اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے یہاں تک کہا تھا کہ انہیں کیٹرینہ کو منی اسکرٹ میں دیکھ کر غصہ آیا تھا۔ بات کریں اگر سلمان خان کی کیٹرینہ کے ساتھ آن اسکرین کیمسٹری کی تو یہ بے حد شاندار ہوتی ہے۔ حالانکہ، سلمان خان آن اسکرین کسی بھی اداکارہ کو کس نہیں کرپاتے کیونکہ انہیں ایسا کرنے میں شرم آتی ہے۔

بتادیں کہ کیٹرینہ کیف کے ساتھ بہترین بانڈنگ ہونے کے باوجود سلمان انہیں بھی آن اسکرین کس کرنے میں جھجک جاتے ہیں۔ بہرحال، بات کریں اگر پروفیشنل فرنٹ کی تو سلمان اور کیٹرینہ ٹائیگر زندہ ہے 3 میں نظر آئیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.