Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جدوجہد کے دنوں کو یاد کرکے جب روبینہ دلیک ہوئیں جذباتی، ڈائریکٹر سے سننی پڑی تھی گالی

سال 2011 میں روبینہ بھی ایک پروڈیوسر کے فراڈ کا نشانہ بنیں۔ پروڈیوسر نے انہیں 16 لاکھ کا دھوکہ دیا جس کے بعد روبینہ کو اپنا گھر اور سب کچھ بیچنا پڑ گیا تھا۔

چھوٹے پردے کا بڑا نام ہے روبینہ دلیک۔ چھوٹی بہو سے کرئیر کی شروعات کر کے روبینہ نے بگ باس 14 کی ونر بننے تک کا سفر طئے کیا ہے۔ اس شو کے بعد تو روبینہ کی فین فالووینگ کافی زیادہ بڑھ گئی۔ ان دنون روبینہ کو جھلک دکھلاجا 10 میں دیکھا جارہا ہے، وہ اپنے پرفارمنس سے سب کا دل جیتتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ حالانکہ جہاں کچھ لوگ روبینہ کی شخصیت کو پسند کرتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ انہیں ٹرول کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ حالانکہ روبینہ کو ٹرول ہونے سے کچھ زیادہ فرق نہیں پڑتا ہے۔ وہ کبھی بھی اپنے بے باک رائے رکھنے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔

روبینہ دلیک آج جس مقام پر پہنچ چکی ہیں اور جو کامیابی انہیں حاصل ہوئی ہے وہ اتنا آسان نہیں تھا۔ روبینہ نے اپنی زندگی میں طلاق سے لے کر ڈپریشن اور دھوکہ دہی سے نمٹنے جیسے معاملے کو کافی برداشت کیا ہے۔ ایسا ہی ایک قصہ روبینہ نے اپنے کرئیر کے شروعاتی دور کا شیئر کیا تھا۔ جب انہیں ایک شاٹ کے لئے 17 ریٹیک دینا پڑا تھا۔ روبینہ نے بتایا تھا کہ جب وہ اپنا پہلا شاٹ دے رہی تھیں، اس دوران ریٹیکس کی وجہ سے ڈائریکٹر انہیں گالی دینے لگے۔ اتنا ہی نہیں روبینہ نے یہ بھی بتایا کہ ڈائریکٹر نے تو غصے میں یہاں تک کہہ دیا تھا کہ کہاں سے لے کر آئے ہو یہ سیب کی بیٹی، واپس بھیج دو اسے۔

روبینہ (Rubina Dilaik) نے اپنے لُک ٹیسٹ کو لے کر ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر ابتدائی دنوں میں ان کی توہین کرتے تھے۔ اداکارہ کو منفی کردار ادا کرنے کے لیے کہا گیا، کیونکہ مرکزی کردار ان کے لیے بالکل سوٹ نہیں کرے گا۔ حالانکہ روبینہ نے بالکل ہار نہیں مانی تھی۔ روبینہ اپنے کام کو لے کر بہت سنجیدہ تھی، آہستہ آہستہ انہیں اپنے کام میں کامیابی ملنے لگی۔ یہی نہیں سال 2011 میں روبینہ بھی ایک پروڈیوسر کے فراڈ کا نشانہ بنیں۔ پروڈیوسر نے انہیں 16 لاکھ کا دھوکہ دیا جس کے بعد روبینہ کو اپنا گھر اور سب کچھ بیچنا پڑ گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.