صاف سمندر کے کنارے جلوہ بکھیر رہی ہیں حنا خان، تصاویر دیکھ کر ہوجائیں گے مدہوش
اداکارہ حنا خان سوشل میڈیا کے ذریعہ فینس کو اپنی جھلک دیتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا کے ذریعہ حنا خان مسلسل فینس کے دل میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ حنا خان موجودہ وقت میں چھٹیاں منانے مالدیپ پہنچی ہیں۔ یہاں پہنچ کر حنا خان نے صاف سمندر کے سامنے اپنی اداوں کا جلوہ بکھیرا۔ کھلے نیلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر حنا خان نے جم کر پوز دیئے۔ حنا خان نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر فینس بھی آنہیں بھر رہے ہیں۔ اداکارہ کی تصاویر کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔
حنا خان موجودہ وقت میں مالدیپ میں چھٹیاں منانے پہنچی ہیں۔ حنا خان نے یہاں مستی کرتے ہوئے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جن کے کیپشن میں حنا خان نے لکھا کہ ’ٹریول تھیریپی‘۔
واضح رہے کہ حنا خان اپنے لُک سے متعلق مسلسل سرخیوں میں رہتی ہیں۔
حنا خان نے اپنے کیریئر کا آغاز ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘ ٹی سیریل سے کیا تھا۔ اس کے بعد ‘بگ باس 11‘ میں بھی قدم رکھ کر لاکھوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔حنا خان کے ڈریسنگ سینس اور بیباک انداز کو لوگوں نے جم کر سراہا۔ حنا خان کا انڈسٹری میں آنا بھی ایک اتفاق ہے۔
حنا خان اداکارہ نہیں بلکہ ایئر ہوسٹس بننے ممبئی آئی تھیں، لیکن کورس شروع ہونے سے پہلے ہی حنا خان کی طبیعت خراب ہوگئی اور کورس نہیں کرپائیں۔ اس کے بعد حنا خان اپنے دوست کے ساتھ آڈیشن دینے گئی تھیں۔ جہاں انہیں سیریل میں رول مل گیا۔