Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنی لیونی نے اپنے فینس کو کیا خبردار، ان کے نام کا استعمال کر کے ہورہا ہے فراڈ

سنی لیونی کی جانب سے شیئر کیے گئے اس ویڈیو میں نظر آیا، لیکن اداکارہ نے اپنے اس پوسٹ سے سب کچھ صاف کردیا ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے اس ایونٹ سے تعلق نہیں رکھتی۔

سنی لیونی (Sunny Leone) بالی ووڈ کی اُن اداکاراوں میں سے ایک ہیں جن کی کافی زیادہ فین فالوونگ ہے۔ اس درمیان ٹوئٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سنی لیونی نے اپنے سبھی فینس کو خبردار کیا ہے۔ چلیے جانتے ہیں کہ کیا ہے پورا معاملہ؟

سنی لیونی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہورہا ہے کہ یہ نیو ایئر پر تھائی لینڈ میں ہونے والے کسی ایونٹ کی پروموشنل ویڈیو ہے، جس میں سنی لیونی کے نام اور تصویر کا استعمال کیا جارہا ہے۔ حالانکہ سنی نے اس سے سبھی کو محتاط رہنے کے لئے کہا ہے، کیونکہ اس ایونٹ سے کوئی ان کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے اور ان کے نام کا مس یوز ہورہا ہے۔

انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’ اطلاع: میں کسی بھی طریقے سے اس ایونٹ کے ساتھ جڑی ہوئی نہیں ہوں اور نہ ہی اس کے آرگنائزرس کو میرے نام کا استعمال کرنے کا کوئی حق ہے۔ برائے مہربانی اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ لوگ اس طرح کے گھوٹالوں میں نہ پھنسیں۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.