Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بچے کے استقبال کے لئے رنبیر اور عالیہ نے کی ہیں خاص تیاریاں،کہا-بس ایک چیز پر چل رہی ہے بحث۔

فلم پروڈیوسر ایان مکھرجی نے کہا’ ان کے نجی زندگی میں ان کے رشتے نے فلم میں بھی کافی مدد کی۔ رنبیر اور عالیہ بہت ہی جلد ایک دوسرے کے قریب آئے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مطمئن رہتے گئے۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جلد ہی اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والے ہیں اور کپل اپنے زندگی کے اس مقام کو لے کر کافی پرجوش بھی ہیں۔ جہاں ایک طرف یہ اسٹار کپل اپنی حالیہ ریلیز ’برہماستر‘ کی کامیابی انجوائے کررہے ہیں، وہیں دوسری جانب اپنی نجی زندگی کو بھی بیلینس کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

فلم پروڈیوسر ایان مکھرجی نے کہا’ ان کے نجی زندگی میں ان کے رشتے نے فلم میں بھی کافی مدد کی۔ رنبیر اور عالیہ بہت ہی جلد ایک دوسرے کے قریب آئے اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ مطمئن رہتے گئے۔ لیکن طویل عرصے تک میں سوچتا تھا کہ اگر برہماستر آنے سے پہلے ان کی شادی ہوجاتی ہے، تو شائد یہ فلم سے دور ہوجائیں گے۔ لیکن اب سب کچھ بہت مثبت طور سے چل نکلا ہے۔‘

رنبیر کپور نے کہا کہ ہم نے سب کچھ کر لیا ہے، کمرہ تیار ہے، ہم نے بچے کے لیے ضروری تمام تیاریاں کر لی ہیں۔ ساتھ ہی عالیہ نے کہا، "میری چیک لسٹ تیار ہے، میں اس طرح کی چیزوں کو دیکھ رہی ہوں، ‘اگر ہمارے پاس یہ ہے وغیرہ وغیرہ…’ لیکن کوئی اس کے لیے کبھی تیار نہیں ہو سکتا۔ ہم ہر دن کو ویسا ہی لیتے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.