روایتی اوتار سے خوشی کپور نے لوٹا فینس کا دل، بہن جھانوی کپور نے بھی خوب پیار لُٹایا
اداکار جھانوی کپور نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ خوشی کے پروجیکٹ کو لے کر کافی خوش اور پرجوش ہیں۔ خوشی سے پہلے پہلے پروجیکٹ کے ٹیزر کے بارے میں ، جھانوی نے کہا کہ وہ خوشی کو دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہی ہیں۔
جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور سب سے مقبول اسٹار کڈس میں سے ایک ہے۔ خوشی کپور جلد ہی زویا اختر کی فلم دا آرچیز سے اپنا فلمی کرئیر شروع کرنے والی ہیں۔ خوشی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔ خوشی نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ہی تصویروں کی ایک سیریز شیئر کی ہے۔ ان تصویروں میں خوشی پوری طرح سے ٹریڈشنل لُک میں نظر آئیں، جسے دیکھ کر ان کے فینس بھی کافی تعریفیں کررہے ہیں۔
خوشی نے ان تصویروں میں گلابی اور سفید رنگ کا روایتی شلوار سوٹ پہنا تھا۔ خوشی کے اس لُک نے سوشل میڈیا پر فینس کا دل جیت لیا۔ ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوشی لکڑی کی کھاٹ پر بیٹھی پوز دے رہی ہیں، تو وہیں دوسری تصویر میں اداکارہ نائف، اسپوف اور فاک کے ساتھ اپنے کھانے کا انتظار کررہی ہیں۔
خوشی نے اپنی تصویروں کےس اتھ کیپشن لکھا، ’ٹوڈے: بہن جھانوی کپور نے خوشی کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے لکھا ’پنک مفین‘ اور ساتھ میں ایک ہارٹ ایموجی بھی کمنٹ کیا ہے۔ خوشی کی دوست ارہن نے کمنٹ کیا، ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی۔‘ وہیں انٹرپرینار تانیا گھوری نے کمنٹ میں ’ڈول‘ لکھا ہے۔