فیملی خاتون ہیں اداکارہ کرینہ کپور، ان کے ساتھ ہے خاص لگاو، یوم پیدائش پر دیکھئے خاص تصاویر
اداکارہ کرینہ کپور آج اپنا یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ 42 سال کی ہوئیں کرینہ کپور کو مبارکباد ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اہل خانہ کے لوگوں سمیت انڈسٹری کے کئی سلبیریٹیز نے کرینہ کو یوم پیدائش پر مبارکباد دی ہے ۔ کرینہ کے یوم پیدائش پر دیکھئے ان کے کنبہ کی کچھ خوبصورت تصاویر
کرینہ کپور کو اپنے بیٹے تیمور اور جیہہ سے کافی لگاو ہے ۔ کرینہ اکثر ہی دونوں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایک چھٹی کے دوران کرینہ نے دونوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی ۔
کرینہ کپور اپنے بیٹوں کو کبھی کبھی شوٹنگ پر بھی لے جاتی ہیں ۔ شوٹنگ کے دوران انہیں بیٹوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند ہے ۔ ایک شوٹنگ کے دوران کرینہ اپنے بیٹے جیہہ کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔
کرینہ کپور اپنی فیملی کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں ۔ اکثر کرینہ کنبہ کے ساتھ وقت گزارتی نظر آتی ہیں ۔
کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنے فینس کے ساتھ جڑی رہتی ہیں ۔ لگاتار اپنی اور شوہر سیف کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
کرینہ کپور اپنے بیٹوں کے ساتھ گزارے لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اس تصویر میں کرینہ اپنے بیٹے جیہہ کے ساتھ مستی کرتی نظر آرہی ہیں ۔
کرینہ کپور اپنے بیٹوں کے ساتھ اکثر مستی کرتی نظر آتی ہیں ۔ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر اپنی ماں سے ملنے آئے تیمور کے ساتھ کرینہ کی یہ تصویر کافی وائرل ہوئی تھی ۔