Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

تمہارا کرئیر تباہ ہوجائے گاایسے طعنوں سے بھی نہیں گھبرائی تھیں کرینہ کپور، کرلی تھی10سال بڑے سیف سے شادی

کرینہ کپور اور سیف علی خان کا نام آج بالی ووڈ کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ ان کے دو بچے بھی ہیں جن کے نام تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

اداکارہ کرینہ کپور کی آج یوم پیدائش ہے۔ کرینہ کا جنم 21 ستمبر 1980 کو ہوا تھا اور وہ آج پورے 42 سال کی ہوچکی ہیں۔ نہ صرف فلموں بلکہ اپنی پرسنل لائف کی وجہ سے بھی کرینہ کپور کافی سرخیاں بٹور چکی ہیں۔ اداکارہ کی لائف سے جڑے ایسے ڈھیروں قصے ہیں جو مشہور ہیں۔ ایسا ہی ایک قصہ آج ہم آپ کو سنانے جارہے ہیں جو کرینہ کپور کی شادی سے جڑا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو کرینہ اور سیف علی خان کے درمیان قربتیں سال 2008 میں آئی فلم ’ٹشن‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھی تھیں۔ کچھ سال ڈیٹ کرنے کے بعد سال 2012 میں کرینہ اور سیف نے شادی کرلی تھی۔

حالانکہ، کرینہ کی مانیں تو یہ سب آسان نہیں تھا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے قریبی دوستوں نے سیف سے شادی کرنے سے منع کیا تھا۔ دراصل لوگ سمجھتے تھے کہ سیف سے شادی کے بعد کرینہ کپور کا کریئر تباہ ہو جائے گا۔ اس سوچ کے پیچھے دو وجوہات تھیں، پہلی یہ کہ سیف طلاق شدہ تھے، ان کی پہلی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی جو 13 سال بعد ٹوٹ گئی۔ اس کے ساتھ ہی دوسری وجہ یہ تھی کہ سیف دو بچوں سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان کے باپ تھے، ساتھ ہی وہ کرینہ سے 10 سال بڑے بھی ہیں۔

بہرحال، خود کرینہ کی مانیں تو ان کا لاجیک یہ تھا کہ، ’آپ کو جب جو کرنا ہوتا ہے آپ کرتے ہو، میں اس وقت شادی کرنا چاہتی تھی اس لیے میں نے کی، اسے لے کر میرے پاس کوئی بلوپرنٹ نہیں تھا اور نہ ہی کسی کے ساتھ بیٹھ کر میں نے اسے پلان کیا کیونکہ شادی کو لے کر آخری فیصلہ مجھے ہی لینا تھا۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.