Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جب کرینہ کپورخان کےشو میں پہنچیں ساس شرمیلا ٹیگور، جم کرکی اپنی ‘بہو‘ کی تعریف

کرینہ کپور خان لمبے عرصے سے ریڈیو پر اپنا ایک شو ہوسٹ کر رہی ہیں۔ ان کے اس شو پر ان کی فیملی کے سبھی لوگ بطور مہمان آچکے ہیں۔ اسی شو کے دوران ان کی ساس اور مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ان کی تعریف کے پُل باندھے تھے اور کہا تھا کہ ’وہ ہمیشہ ان کے میسیج کا جواب دیتی ہیں‘۔

کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کو بالی ووڈ کا پاور کپل مانا جاتا ہے۔ دونوں کی آپسی کیمسٹری تو کمال کی ہے ہی، ساتھ ہی کرینہ کپور کی ان کی ساس شرمیلا ٹیگور کے ساتھ بھی خاص بانڈنگ ہے۔

دراصل، کرینہ کپور خان کافی وقت سے اپنا ریڈیو شو ’وہائٹ وومین وانٹ‘ ہوسٹ کر رہی ہیں۔ اس دوران ان کے شو پر ان کے شوہر سیف علی خان سے لے کر ان کی ساس شرمیلا ٹیگور تک بطور مہمان آچکے ہیں۔ کرینہ کپور کے اسی شو پر شرمیلا ٹیگور نے کھل کر ان کی تعریف کی تھی۔

اس شو کے دوران شرمیلا ٹیگور نے کرینہ کپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتنا مصروف ہونے کے باوجود بھی کرینہ کپور فیملی کے لئے وقت نکال ہی لیتی ہیں۔ جب بھی وہ کرینہ کپور کو میسیج کرتی ہیں، انہیں فوراً اس کا جواب مل جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.