Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنبیر کپور کے ساتھ اپنی بانڈنگ کو لے کر عالیہ بھٹ نے کہہ دی ایسی بات، جان کر چونک جائیں گے

جلد ہی ماں بننے والی عالیہ بھٹ نے پہلی مرتبہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے اور اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں بانڈنگ کے بارے میں کھل کر باتیں کیں ۔

اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم براہمستر ایک طرف باکس آفس پر دھمال مچا رہی ہے تو وہیں دوسری طرف بالی ووڈ کا یہ خوبصورت جوڑا اپنی خاص بانڈنگ کو لے کر انٹرنیٹ پر چھایا ہوا ہے ۔ ایان مکھرجی کے ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں رنبیر شیو اور عالیہ ایشا کے کردار کافی پسند کی جارہی ہیں ۔ اسی درمیان ایک بات چیت میں عالیہ نے شوہر کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر باتیں کیں اور کہا کہ ہم دو جسم ایک جان کی طرح نہیں ہیں ۔

جلد ہی ماں بننے والی عالیہ بھٹ نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پہلی مرتبہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے اور اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی میں بانڈنگ کے بارے میں کھل کر باتیں کیں ۔

اس دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عالیہ نے کہا کہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا آسان تھا ۔ اس دوران عالیہ نے خود اور رنبیر کو سب سے اسٹرانگ پرسن بتایا ۔

رپورٹ کے مطابق عالیہ نے کہا کہ رنبیر اور میں کافی مضبوظ شخص ہیں ۔ خاص طور پر میں ۔ میرا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایک مضبوط شخص نہیں ہیں، لیکن ہم دونوں پرسنل اور پروفیشنل طور پر ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.