اداکارہ کرتی شیٹی نے ایوارڈ نائٹ میں ساڑی میں لوٹی محفل، دیکھئے وائرل تصاویر
ساوتھ انڈین فلم انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کرتی شیٹی نے اپنی پہلی ہی فلم اپینا سے شائقین کے دلوں میں جگہ بنالی ہے ۔ فلم میں کرتی ، اداکار ویشنو تیج کے مدمقابل نظرآئی تھیں ۔ اس کے بعد سے ہی کرتی نے بھی کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور وہ ڈائریکٹروں کی ہمیشہ ہی موسٹ ڈیمانڈنگ اداکاراوں میں سے ایک رہیں ۔ اداکارہ کو حال ہی میں ایک ایوارڈ پروگرام میں ایوارڈ دیا گیا اور اس دوران انہوں نے اپنے دلکش انداز سے ہرکسی کا دل جیت لیا ۔
اداکاری سے ہٹ کر کرتی اپنے گلیمرس لک سے بھی لوگوں کا دھیان کھینچ لیتی ہیں اور ایوارڈ نائٹ میں بھی ان پر ہر کسی کی نظر گئی ۔
کرتی شیٹی کو ایس آئی آئی ایم اے ایوارڈ دیا گیا ہے اور ایونٹ میں ان کا انداز قابل دید تھا ۔
اداکارہ نے ایوارڈ پانے کے بعد اپنے ان چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کو ووٹ دیا ۔