اپنے رشتے کو لے کر رنبیر کپور نے کہا-میں یہ پتہ کیے بغیر کھانا بھی نہیں کھاتا کہ عالیہ۔
عالیہ نے یہ بھی ذکر کیا کہ رنبیر ان پر بے حد منحصر ہیں اور ‘ان کے بغیر کچھ نہیں کرسکتے۔‘ عالیہ نے ذکر کیا کہ رنبیر اپنی صحت کا دھیان رکھنا ہوگا کیونکہ وہ سب کچھ آخری وقت پر چھوڑ دیتا ہے۔
اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ان دنوں اپنی فلم ’برہماستر پارٹ-1 شیوا‘ کی کامیابی کے مزے لے رہے ہیں۔ جلد ہی والدین بننے والے اپنے فینس کو ان کے اور ان کی فلم کے لئے مسلسل حمایت کے لئے شکریہ ادا کررہے ہیں۔ حال ہی میں ایک چیٹ میں رنبیر نے شیئر کیا کہ شیوا اپنے کیریکٹر کی طرح ایشا پر منحصر ہے، وہ بھی اپنی حقیقی زندگی میں عالیہ پر منحصر ہیں۔
ایک انٹرویو میں رنبیر نے کہا’ مجھے بہت فخر ہے کہ میں ایک بہت ہی آزاد شخص ہوں اور می ں الگ ہوں لیکن میں عالیہ پر بہت منحصر ہوں۔ میں باتھ روم نیہں جاتا اور نہ ہی یہ جانے بغیر کھانا کھاتا ہوں کہ وہ کہاں ہے۔ میرے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ عالیہ میرے پاس رہے۔‘ رنبیر اور عالیہ کی ملاقات برہماستر کے سیٹ پر ہوئی تھی اور اسی سال کی شروعات میں انہوں نے شادی کرلی۔
رنبیر نے شیئر کیا کہ ان کے رشتے کا شیوا اور ایشا کے فرضی رشتے سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سب کی طرح ان کے بھی اچھے اور برے دن ہوتے ہیں لیکن خود کو بہتر کرنے کی خواہش ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشتے مشکل ہوتے ہیں ان پر مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عالیہ نے شیئر کیا، ’کسی بھی رشتے میں، تھوڑی دیر کے بعد، ایک وقت ایسا آتا ہے جب آپ ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے رشتے کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ہم الگ ہیں، لیکن ساتھ ساتھ ہم بہتر ہیں۔‘