Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دولہا بنیں گے’گڈوبھیا‘،6اکتوبر نہیں اب اس تاریخ کو ہوگی رچا چڈھا-علی فضل کی شادی

 رچا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ سال 2020 سے ہی شادی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔ کبھی کورونا کی وجہ سے اور کبھی کسی اور وجہ سے ہماری شادی ملتوی ہو رہی ہے۔ لیکن ہم دونوں کی شادی 2022 میں ضرور ہوگی۔

بالی ووڈ کے سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے ہاٹ کپل رچا چڈھا اور علی فضل اس سال شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔ دونوں نے اپنی شادی کی آفیشل ڈیٹ کا اعلان کردیا ہے۔ قریب 9 سال سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد علی اور رچا آخر کار ہمسفر بن جائیں گے۔ فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق، گڈو بھیا اگلے مہینے 4 اکتوبر 2022 کو دولہا بننے والے ہیں۔ وہ رچا چڈھا کے گھر بارات لے کر پہنچیں گے۔ اس سے پہلے خبریں تھی کہ کپل اکتوبر کی 6 تاریخ کو شادی کرسکتے ہیں، لیکن اب ویڈنگ ڈیٹ کو لے کر آفیشل اعلان ہوچکا ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد بی ٹاون میں ہلچل شروع ہوگئی ہے۔

’فوخرے‘ اداکارہ رچا چڈھا نے کئی مرتبہ میڈیا کے سامنے اپنی شادی کو لے کر کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے ایکٹر علی فضل اور اپنے ریلیشن شپ کو لے کر بھی کبھی کچھ نہیں چھپایا تھا۔ رچا نے کہا تھا کہ کورونا وبا کے وقت سال 2020 میں ان کی شادی ملتوی ہوگئی تھی، ورنہ دونوں کب کے شادی کرکے گھر بسا چکے ہوتے۔ حالانکہ اب دونوں اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ رپورٹس کی مانیں تو علی اور رچا کی شادی کافی گرینڈ فنکشن میں ہونے والی ہے۔ ویڈنگ فنکشن میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے اسٹارس شامل ہونے کی خبریں ہیں۔ حال ہی میں کپل نے فیمینا میگزین کے لئے پری ویڈنگ فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

جوڑے کے رشتے کی بات کریں تو رچا چڈھا اور علی فضل 2013 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں کی محبت کی کہانی فلم فوخرے کی شوٹنگ سے شروع ہوئی تھی۔ ان دونوں کے تعلقات کو تقریباً 9 سال ہو چکے ہیں۔ رچا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ سال 2020 سے ہی شادی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔ کبھی کورونا کی وجہ سے اور کبھی کسی اور وجہ سے ہماری شادی ملتوی ہو رہی ہے۔ لیکن ہم دونوں کی شادی 2022 میں ضرور ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.