پوجا ہیگڑے سے ہنسیکا موٹوانی تک، ایوارڈ شو میں ان حسیناوں نے لگایا گلیمرس کا تڑکا
ساوتھ انڈین انٹرنیشنل مووی ایوارڈ (SIIMA Awards 2022) کا آغاز ستمبر کو آغاز کیا گیا۔ ریڈ کارپیٹ پر ساوتھ سمیت بالی ووڈ کے کئی عظیم شخصیات نے شرکت کی۔ ایسے میں ساوتھ انڈین اداکارہ بھی اس شو کا حصہ رہیں اور انہوں نے اپنے گلیمرس لُک سے ایونٹ سے لائم لائٹ ہی چرا لی۔ اس میں پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde)، ایشوریہ راجیش (Aishwarya Rajesh) اورہنسیکا موٹوانی (Hansika Motwani) جیسی خوبصورت ہیروئن نے اپنی موجودگی درج کرائی تھی۔
سمّا ایوارڈ شو میں پوجا ہیگڑے نے پنک ک رنگ کی اسٹائلش ڈریس میں گلیمر کا تڑکا لگایا تھا۔ اس دوران وہ کسی بیبی ڈال سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔ انہیں اس ایوارڈ فنکشن میں یوتھ آئیکن فیمیل او بیسٹ اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں بیسٹ اداکارہ فلم ‘موسٹ ایلیجیبل بیچلر‘ (Most Eligible Bachelor) کے لئے منتخب کیا گیا۔
ساوتھ اداکارہ سنچتا شیٹی (Sanchita Shetty) کو تمل، کنڑ اور تیلگو فلموں کے لئے جانا جاتا ہے۔ 33 سالہ اداکارہ نے ‘ونودیم سئتم اینگلپفلس‘ اور ‘پزا ولا‘ جیسی فلم میں کام کر چکی ہیں۔ سما ایوارڈ شو میں اداکارہ کریم رنگ کے شائننگ لہنگے میں شرکت کیا۔ انہوں نے اپنے لُک کو سمپل میک اپ کے ساتھ ڈیپ نیک بلاوز کے ساتھ مکمل کیا تھا۔ اپنی اس ڈریس میں وہ بے حد ہی پیاری لگ رہی تھیں۔
ساوتھ اداکارہ ندھی اگروال (Nidhi agarwal) کو سما ایوارڈ فنکشن میں دو ڈریس میں دیکھا گیا۔ اس دوران پہلے تو وہ پنک رنگ کی تھائی ہائی سلٹ گاون میں نظر آئیں۔ اس کے بعد منی ڈریس میں نظر آئیں۔ ایوارڈ شو میں اداکارہ نے اپنی ڈانس پرفارمنس سے تو لوگوں کا دل ہی چرا لیا۔ اس دوران وہ بے حد ہی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
سما ایوارڈس شو میں ساوتھ اداکارہ ہنسیکا موٹوانی (Hansika Motwani) ٹرانسپیرنٹس ڈریس میں پہنچی تھیں۔ اس دوران ان کا بولڈ انداز فینس کو کافی پسند آیا۔ اس ایونٹ میں اداکارہ کو ڈیڈکٹ آف ایکسیلنس ان ساوتھ انڈین سنیما ایوارڈ سے نوازا گیا۔