نانا بنے رجنی کانت، بیٹی سوندریہ نے دیا بیٹے کو جنم، نام کا انکشاف کرکے دکھائی جھلک
بالی ووڈ سے لے کر ساوتھ سنیما میں اپنی اداکاری کا لوہا منواچکے اداکار رجنی کانت نانا بن گئے ہیں۔ ان کی چھوٹی بیٹی سوندریہ نے ایک پیارے سے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے لاڈلے کی پہلی جھلک دکھاتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے اور نام کا انکشاف کیا ہے۔ رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی نے تین سال پہلے 2019 میں شادی کی تھی۔
رجنی کانت کی چھوٹی بیٹی سوندریہ فلم میکر ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر اکاونٹ پر کچھ تصاویر شیئر کرکے خوشخبری دی ہے۔ تصاویر کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی سوندریہ نے بیٹے کے نام کا انکشاف کیا ہے۔ اس کا نام ویر رجنی کانت ونگنموڈی رکھا گیا ہے۔ اس سے پہلے بھی سوندریہ کا ایک بیٹا ہے، جس کا نام وید کرشنا ہے۔
سوندریہ نے 3 سال پہلے سال 2019 میں ایک بزنس مین وشنگن ونگنموڈی سے دوسری بار شادی کی تھی۔ رجنی کانت کی بیٹی نے ٹوئٹر پر اپنی میٹرنٹی فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی شیئر کی ہے۔ اسے شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے بیٹے کے کلکاری کے گونجنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ ہی لکھا، ’بھگوان اور فیملی کی آشیروار سے وشنگن، وید اور میں، وید کے چھوٹے بھائی ویر رجنی کانت کا 11 ستمبر، 2022 کو استقبال کیا۔ ہم بے حد خوش ہیں۔ ڈاکٹروں کی امیجنگ ٹیم کو بہت سارا پیار اور شکریہ‘۔
سوندریہ رجنی کانت نے 3 سال پہلے فروری، 2019 میں اداکار اور بزنس مین وشنگن ونگنموڈی سے شادی کی تھی۔ وہ فارما اسیوٹکل کمپنی کے مالک اور ونگنموڈی بزنس مین کے بیٹے ہیں۔ ان سے پہلے رجنی کانت کی بیٹی کی شادی بزنس مین اشون رام کمار سے ہوئی تھی، لیکن انہوں نے سال 2017 میں اپنے اس رشتے کو توڑ دیا تھا۔ ان کا ایک بیٹا وید ہے۔
اگر سوندریہ رجنی کانت کی پرسنل لائف کے بارے میں بات کی جائے تو انہوں نے ایک بار بتایا تھا کہ دونوں کی کئی چیزیں ایک جیسی لگتی ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ وہ انہیں ہمیشہ سے جانتی ہیں۔ ان کی یہ لو میریج نہیں ارینج میریج تھی۔