پنک گاون میں ادکارہ پوجا ہیگڑے نے ریڈ کارپیٹ پر لگایا گلیمر کا تڑکا، دیکھئے وائرل تصاویر
ساوتھ اور بالی ووڈ فلموں میں اپنی اداکاری کا دم دکھا چکیں اداکارہ پوجا ہیگڑے نے سما ایوارڈ شو 2022 میں شرکت کی ۔ اس دوران انہیں بیسٹ ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ اس دوران انہوں نے پنک گاون میں ریڈ کارپیٹ پر گلیمر کا تڑکا لگایا ۔
سما ایوارڈ شو 2022 کا آغاز دس ستمبر کو بنگلورو میں کیا گیا ۔ اس ایوارڈ شو میں اللو ارجن کی پشپا کا جلوہ برقرار نظر آیا ۔ اس دوران پشپا کو بہترین فلم اور اللو ارجن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ۔
اس ایوارڈ شو میں کئی بالی ووڈ سلیبریٹیز نے بھی شرکت کی ۔ ساتھ ہی ساوتھ کے اسٹارس کا بھی تانتا لگا رہا ۔ اس دوران اداکارہ پوجا ہیگڑے نے بھی شرکت کی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں ۔
پوجا ہیگڑے پنک کلر کے گاون میں گلیمر کا تڑکا لگایا ہے ۔ اس دوران ان کا لک اور ان کی اسمائل نے فینس کا دل جیت لیا ہے ۔
پوجا ہیگڑے پنک کلر کے آوٹ فٹ میں کسی ڈال سے کم نہیں لگ رہی تھیں ۔