Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عرفی جاوید کا حیران کن انکشاف، اداکارہ نے ’بگ باس او ٹی ٹی‘ میں پہنے تھے قرض کے کپڑے

عرفی جاوید (Urfi Javed) اپنی اترنگی ڈریسیز کی وجہ سے آئے دن سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ عرفی جاوید اپنے ڈریسنگ سینس سے لوگوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔ عرفی جاوید کافی مشکل بھرے دن دیکھ چکی ہیں۔ حال ہی میں اپنے ایک قرض سے متعلق بڑا انکشاف کیا۔

عرفی جاوید (Urfi Javed) آئے دن اپنے فیشن سینس سے لوگوں کو حیران کرتی رہتی ہیں۔ عرفی جاوید الگ الگ طرح کے کپڑے پہن کر فوٹو شوٹ کرواتی رہتی ہیں، لیکن کم لوگوں کو ہی معلوم ہوگا کہ عرفی جاوید نے کافی جدوجہد کی ہے۔ پہلے بھی وہ بتا چکی ہیں کہ ان کے پاس ممبئی میں سر بچھانے کے لئے بھی جگہ نہیں تھی۔ اب ایک انٹرویو میں عرفی جاوید نے بے حد حیران کن انکشاف ’بگ باس او ٹی ٹی‘ (Bigg Boss OTT) سے متعلق کیا ہے۔

عرفی جاوید نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ’تقریباً 8 سال تک انہیں اقتصادی تنگی جھیلنی پڑی۔ عرفی جاوید کے سر پر بھاری قرض کا بوجھ تھا‘۔

عرفی جاوید نے بتایا کہ پیسے کی تنگی کی وجہ سے انہیں بہت مشکل جھیلنی پڑی۔ لیکن ’بگ باس او ٹی ٹی‘ شو ان کی لائف میں ٹرننگ پوائنٹ بنا۔

اپنی ڈریس کی وجہ سے مشہور رہنے والی عرفی جاوید نے ایک اور حیران کرنے والی بات یہ بتائی۔ اداکارہ نے کہا کہ ‘بگ باس او ٹی ٹی‘ کے دنوں میں بھی ان کے پاس پیسے نہیں تھے، لہٰذا شو میں پہننے کے لئے قرض کپڑے لے کر آئی تھیں‘۔

‘’بگ باس او ٹی ٹی‘ سے عرفی جاوید پاپولر تو ہوئیں، لیکن یہاں بھی کچھ خاص پیسے نہیں کما پائیں‘۔ کیونکہ اس شو میں ان کا سفر صرف ایک ہفتے کا ہی رہا۔

عرفی جاوید سوشل میڈیا سینسیشن بنی ہوئی ہیں۔ ان پر الزام لگا ہے کہ ’چرچا میں رہنے کے لئے میڈیا کو پیسے دیتی ہیں۔ اس پر عرفی جاوید نے ہنستے ہوئے کہا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں‘۔

عرفی جاوید کے ڈریسز کو لے کر بھلے ہی کئی سوشل میڈیا صارفین انہیں ٹرول کرتے ہیں، لیکن ان کی ڈریسنگ سینس کے قائل بالی ووڈ سیلبس بھی ہیں۔ رنویر سنگھ بھی عرفی جاوید کا ذکر ایک شو میں کرچکے ہیں۔

عرفی جاوید نے اپنے ڈریس سے متعلق مسلسل ایکسپریمنٹ کرتی جا رہی ہیں۔ ہر کوئی اب یہ انتظار کرتا ہے کہ عرفی جاوید کئے گئے انداز میں سامنے آئیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.