Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اننیا پانڈے نے شیئر کی اٹلی ویکیشن کی تصاویر، فینس نہیں ہٹا پا رہے ہیں نظریں

اننیا پانڈے ان دنوں اٹلی میں چھٹیاں انجوائے کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انسٹا گرام پر انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ فلورل بکنی میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہیں۔

اننیا پانڈے نے اپنی تصاویر کو کیپشن دیا، ’بوٹ ڈے، بلو گروٹو میں سوئمنگ کی۔ ہارٹ شیپ کی کیو دیکھی اور بیک گراونڈ میں سنا، ’سورج کی بانہوں میں…‘ اننیا پانڈے کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اننیا پانڈے نے اس دوران سوئمنگ کا بھی لطف اٹھایا۔ انہوں نے ایک کیو کے اندر کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں پیچھے سے سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے۔ وہ اپنی ساری تصاویر میں کافی خوش نظر آرہی ہیں۔

اننیا پانڈے کی تصاویر سوشل میڈیا اکاونٹ پر جیسے ہی شیئر ہوئیں، وہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئیں۔ اننیا پانڈے کی خاص دوست سہانا خان نے ان کی تصاویر پر کمنٹ کیا۔ سہانا خان نے لکھا، ’ایسا لگ رہا ہے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں‘۔

اننیا پانڈے کی تصاویر کو دیکھ کر ان کے فینس جم کر ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ انہیں کمنٹس میں ‘ہارٹ‘ اور ‘فائر‘ ایموجی مل رہے ہیں۔ اننیا پانڈے اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کرنے سے پہلے، اٹلی میں چھٹیاں گزارنے کے لئے گئی ہوئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.