Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اداکارہ اننیا پانڈے نے بکنی میں دکھائی اپنی ٹونڈ باڈی، گرین بکنی کی قیمت کر دے گی حیران

اداکارہ اننیا پانڈے (Ananya Panday) ان دنوں اٹلی میں ہالی ڈے انجوائے کررہی ہیں ۔ اٹلی کے کریپی سٹی سے اداکارہ نے گرین کلر کی بکنی میں اپنی تصویریں شیئر کرکے تہلکہ مچا دیا ہے ۔ اداکارہ اپنی ٹونڈ باڈی فلانٹ کرتی نظر آرہی یں ۔ اننیا اپنی تصویروں کی وجہ سے اس وقت موضوع بحث بنی ہوئی ہیں ۔

اداکارہ اننیا پانڈے ان دنوں اٹلی کے کریپی سٹی میں چھٹیوں کا لطف اٹھا رہی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے والی اننیا نے بکنی میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں تو فینس کے ساتھ ساتھ ان کی دوست سہانا خان ، بالی ووڈ اداکارہ نیلم کوٹھاری ، مہیپ کپور اور والدہ بھاونا پانڈے بھی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پائیں ۔

23 سال کی اننیا پانڈے نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ گرین کلر کی اس بکنی میں پوز دیتی ہوئی اداکارہ بولڈ اینڈ بیوٹیفل لگ رہی ہیں ۔ اٹلی کے کریپی سٹی میں اننیا پانڈے دھوپ کا مزہ لیتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ بکنی کے ساتھ پتلی سی گولڈ نیک لیس پہنے ہوئے میک اپ کے بغیر صرف لپ گلاس لگائے کافی خوبصورت لگ رہی ہیں ۔

اننیا پانڈے فلورل پرنٹ والے گرین کلر کی بکنی کے ساتھ چشمے لگائے لوز پینٹ میں بی پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔

بتادیں کہ اننیا پانڈے نے جو بکنی پہنی وہ Seychelles کلیکشن کی ہے ۔ اب اس کی قیمت بھی جان لیجئے ۔ بکنی ٹاپ کی قیمت 2799 روپے ہے جبکہ باٹم پیس کی قیمت 2 ہزار 999 روپے ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.