Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رندیپ ہوڈا کے ساتھ نظر آنے والی ہیں عائشہ ایمن، دیکھئے تصاویر

ویب سیریز انسپکٹر اویناش کے علاوہ عائشہ ایمن اپنی موسٹ اویٹیڈ فلم ‘انڈیا لاک ڈاون’ سے بھی بی ٹاون میں ڈیبیو کررہی ہیں، جو مدھر بھنڈارکر کے ڈائریکشن میں بنی ہے ۔ فلم میں پرتیک ببر بھی نظر آئیں گے ۔

سابق مس انڈیا انٹرنیشنل عائشہ ایمن نے حال ہی میں ایک جیو اسٹوڈیو کی موسٹ اویٹیڈ ویب سیریز انسپکٹر اویناش کی شوٹنگ پوری کرلی ہے ۔ اس ویب سیریز کو جلد ہی ریلیز کئے جانے کی امید ہے ، جس کو نیرج پاٹھک نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔ اس سیریز میں عائشہ مشہور اداکار رندیپ ہوڈا کے ساتھ نظر آئیں گی ۔

ایموشنل ڈراما ، ایکشن ، ہیومر اور سسپینس سے بھرپور اس ویب سیریز کی کہانی اترپردیش کے اس شہر کی کہانی ہے، جہاں جرائم کافی بڑھا ہوا ہے ۔

پولیس انسپکٹر اویناش کے سچے واقعات پر مبنی اس ویب سیریز سے میکرس کو کافی امیدیں ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.