دیپیکا-کیٹرینہ سے آگے نکلی عالیہ بھٹ، انسٹاگرام پر ہوئے70ملین فالوورس
عالیہ کی براہمستر دو دن بعد یعنی 9 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم میں رنبیر کپور، ناگ ارجن، مونی رائے اور امیتابھ بچن بھی لیڈ رول میں ہیں۔
کچھ وقت پہلے عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ سال 2022ان کے لئے اب تک بہت اچھا رہا ہے۔ پہلے عالیہ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘ ہٹ ہوئی۔ پھر عالیہ بھٹ کی اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ رنبیر کپور سے شادی ہوئی، اب جلد ہی وہ ماں بننے والی ہیں۔ ان ساری خوشیوں کے درمیان اب عالیہ کی فہرست میں ایک اور کامیابی جڑ گئی ہے۔ عالیہ نے کامیابی کی سیڑھی پر ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے انڈسٹری کی ٹاپ ایکٹریس کیٹرینہ کیف اور دیپیکا پڈوکون کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہوا کیا ہے تو چلیے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔
عالیہ بھٹ سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر کتنی ایکٹیو رہتی ہیں یہ تو آپ جانتے ہی ہیں۔ اب عالیہ نے انسٹاگرام پر ہی کیٹرینہ اور دیپیکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کے فالوورس کی تعداد 70 ملین ہوگئی ہے، اسی کے ساتھ عالیہ دنیا کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکاراوں میں سے ایک بن گئی ہیں۔
بتادیں کہ دیپیکا کو انسٹاگرام پر 68.8 ملین لوگ فالو کرتے ہیں، جب کہ کیٹرینہ کیف کو دیپیکا سے بھی کم 66.7 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ حالانکہ فالوورس کے معاملے میں عالیہ ابھی پرینکا چوپڑا اور شردھا کپور سے پیچھے ہیں۔ پرینکا اور شردھا کا نمبر عبور کرنے کے لئے عالیہ کو ابھی اور محنت کرنی ہوگی۔ پرینکا چوپڑا کو انسٹاگرام پر 81.9 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔ وہیں شردھا کو 74.4 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔