ملائیکہ اروڑہ نے پنک شمری ڈریس میں ڈھایا قہر، کرایا ایسا فوٹوشوٹ، فینس رہ گئے ہکا بکا
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ملائیکہ اروڑہ یوں تو 48 سال کی ہیں، لیکن ان کی فٹنس اور فیشن کے پیش نظر ملائیکہ کی عمر کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہوتا ہے ۔
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ ملائیکہ اروڑہ یوں تو 48 سال کی ہیں، لیکن ان کی فٹنس اور فیشن کے پیش نظر ملائیکہ کی عمر کا اندازہ لگانا کافی مشکل ہوتا ہے ۔ ملائیکہ اروڑہ اپنے اسی انداز سے اکثر خبروں میں رہتی ہیں ۔ ملائیکہ بولڈنیس کے معاملات میں کافی آگے رہتی ہیں ۔ آئے دن سوشل میڈیا پر نئی نئی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ملائیکہ ارورہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، جو کافی زیادہ وائرل ہورہی ہیں ۔
ملائیکہ اروڑہ نے اپنے انسٹاگرام پر کئی تازہ تصاویر شیئر کی ہیں ، جس میں وہ تھائی سلٹ ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔
تصاویر میں ملائیکہ اروڑہ الگ الگ انداز میں دکھائی دے رہی ہیں، جس کو فینس کافی پسند کررہے ہیں ۔
ملائیکہ اروڑہ کبھی صوفے پر بیٹھ کر تو کبھی کھڑے ہوکر دلکش ادائیں دکھا رہی ہیں ۔ اس ڈریس کے ساتھ اداکارہ نے گلٹری آئی میک اپ کیا ہوا ہے ۔