Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

میں بے قصور ہوں اور یہ ثابت کرکے رہوں گی‘ سارہ علی خاننے انسٹاگرام پر کیوں شیئر کیا ایسا پوسٹ؟’

 کیس تو بنتا ہے شو میں اب جب باری سارہ کی آئی تو یقیناً ڈبل دھمال دیکھنے کو ملے گا۔ وہ اس لئے کیونکہ سارہ اپنے بنداس انداز کے لئے کافی جانی جاتی ہیں۔

ہندی سینما کے سوپر اسٹار سیف علی خان کی بیٹی اور اداکارہ سارہ علی خان، کسی الگ پہچان کی محتاج نہیں ہیں۔ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو سارا نے حال ہی میں ایک ایسا پوسٹ شیئر کیا، جس میں وہ خود کو بے قصور ثابت کرنے کی بات کہہ رہی ہیں۔ اب ایسے میں سارا یہ کیوں کہہ رہی ہیں اسکے پیچھے کی کیا سچائی ہے وہ ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں۔ دراصکل، بہت جلد سارا علی خان بالی ووڈ سوپر اسٹار ریتیش دیشمکھ کے کامیڈی شو کیس تو بنتا ہے میں نظر آنے والی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سارہ علی خان نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں سارہ علی خان نے لکھا ہے کہ ’میں بے قصور ہوں اور یہ ثابت کروں گی۔‘ اس کے ساتھ ہی سارہ نے یہ بھی لکھا ہے کہ عدالت میں نوک-نوک کرکے انٹری تو لے ہو گئی ہے۔ اب بس آنکھ مار کر ایگزٹ بھی ہوجائے۔ ہاں ہوں میں غلط لیکن ہائے چکاچک چکاچک بھی ہوں۔ اب اس کے پیچھے کا کیا پورا ماجرہ ہے وہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

دراصل سارہ علی خان نے یہ سب باتیں رتیش دیش مکھ کے کیس تو بنتا ہے میں جانے کے لیے کہی ہیں۔ جی ہاں، اس بار اس کامیڈی شو میں سارا شرکت کررہی ہیں اور خود کو بے قصور ثابت کرنے والی بات سارہ اس لئے کہہ رہی ہیں کیونکہ اس شو مین سوشل میڈیا سینسیشن کوشا کپیلا اور رتیش دیشمکھ مشہور شخصیات کی جم کر کھنچائی کرتے ہیں۔ اپنے پہلے ہی سیزن میں رتیش کا یہ شو ہٹ ثابت ہورہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.