نورا فتیحی کے ہاتھ لگی بڑی کامیابی، اس معاملہ میں بنی پہلی بالی ووڈ اسٹار
نورا فتیحی یوٹیوب پر ایک بلین ویوز پار کرنے والی پہلی افریقی ۔عرب فنکارہ ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی افریقی ۔ عرب سلیبریٹی بھی ہیں ۔ ساتھ ہی نورا فتیحی عالمی سطح پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے بالی ووڈ اسٹارس میں سے ہیں ۔
بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی فرانس میں بیونسے اور ٹریوس اسکاٹ کے ساتھ انسٹاگرام پر ٹاپ میوزک انفلوئنسر کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں ۔ اپنے حالیہ گانے ‘ڈرٹی لٹل سکریٹ’ کی کامیابی کے ساتھ ڈانسر نے نہ صرف ملک بلکہ بیرون ممالک بھی سب سے بااثر اور مقبول فنکاروں کے طور پر اپنی مضبوط شناخت بنائی ہے ۔
اس کامیابی کے ساتھ نورا فتیحی دنیا کے سب سے مشہور فنکاروں کی فہرست میں شامل ہونے والی پہلی بالی ووڈ اسٹار بن گئی ہیں ۔
صحیح معنوں میں نورا انٹرٹینمنٹ دنیا کیلئے ہر مرتبہ ایک گیم چینجر ثابت ہوئی ہیں، جنہوں نے لگاتار دنیا بھر سے کراس کلچر کی نمائندگی کی گئی ہے ۔
نورا فتیحی کا گانا ڈرٹی لٹل سکریٹ دنیا بھر میں 2022 کا سمر اینتھم بن گیا ہے۔