اداکارہ شریا دھنونتری نے اپنی ان تصاویر سے انٹرنیٹ پر مچایا تہلکہ، کہیں آپ نے مس تو نہیں کردی
شریا دھنونتری کو اصلی شناخت ویب سیریز دی فیملی مین سے ملی ۔ اس سیریز میں ان کی اداکاری کی ہر طرف جم کر تعریف ہوئی تھی ۔ دی فیملی مین کے بعد شریا کو لگاتار دو اور ویب سیریز میں کام کرنے کا موقع ملا، جس میں اسکیم 1992 اور Mumbai Diaries 26/11 کا نام شامل ہے ۔
ویب سیریز دی فیملی مین سے گھر گھر میں اپنی شناخت بنا چکیں اداکارہ شریا دھنونتری کی کچھ تصویریں ان دنوں سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی تصویروں کو خود شریا دھنونتری نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا ہے ۔
ان تصویروں میں ایک مرتبہ پھر شریا دھنونتری کا بولڈ لک سامنے آیا ہے ، جس کو ان کے چاہنے والے کافی پسند کررہے ہیں ۔
شریا دھنونتری کی ان تصویروں کو سوشل میڈیا پر بھرپور پیار ملتا نظر آرہا ہے ۔
شریا دھنونتری کی تصویروں پر فینس لگاتار کمنٹ کرکے ان کی خوبصورتی کی جم کر تعریف کررہے ہیں ۔
شریا دھنونتری کی ان تصویروں پر لاکھوں لائیکس بھی آچکے ہیں ۔ بتادیں کہ شریا دھنونتری کافی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ثابت ہوئی ہیں ۔
34 سال کی شریا دھنونتری نے وہائی چیٹ انڈیا سے سال 2019 میں بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ اس سے پہلے وہ ساوتھ کی فلموں میں سرگرم تھیں ۔