رانی چٹرجی نے جھیل کنارے دیا پوز، کہا- صحیح وقت پر صحیح چیزملتی ہے
بھوجپوری اداکارہ رانی چٹرجی (Rani chatterjee) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ فینس کے ساتھ اپنی کوئی نہ کوئی تصویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اب انہوں نے تازہ ترین تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اب انہوں نے اپنی تازہ ترین تصاویر شیئر کی ہے، جس میں دیکھنے کے لئے مل رہا ہے کہ وہ جھیل کے کنارے پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔
رانی چٹرجی نے انسٹا گرام پر تصاویر (Rani chatterjee Instagram Photos) کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی لکھا، ’زندگی میں ہمیشہ صحیح وقت پر صحیح چیز ہوتی ہے… بس صبر کرنا ہوتا ہے… میری زندگی میرا رول‘۔ ان کے اس کیپشن سے کافی لوگ متفق نظر آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آئی تصاویر (Rani chatterjee Photos) میں رانی چٹرجی کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ وہائٹ شرٹ اور جینس میں نظر آرہی ہیں۔ اس میں وہ کھلے بالوں کو سنوارتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ اسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اسے ڈھائی ہزار سے زیادہ لوگوں نے لائک کیا ہے۔
رانی چٹرجی کے پوسٹ پر لوگ جم کر کمنٹس کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’واو‘۔ دوسرے نے لکھا، ’آپ کی خوشی کا کیا راز ہے‘۔ تیسرے نے لکھا، ’آپ کی خوبصورتی کی تعریف کے لئے میرے پاس لفظ نہیں ہے‘۔